Kalonji Gosht Tips in Urdu - Kalonji Gosht Totkay

کلونجی گوشت کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Kalonji Gosht Recipe In Urdu

اشیاء:
گوشت آدھ کلو
کلونجی دو ٹیبل سپون
شملہ مرچ دو عدد
گھی ایک چھٹانک
دھنیا ایک ٹیبل سپون
دہی آدھ لیٹر
نمک حسب ذائقہ
پیاز ایک پاؤ
سرخ مرچ ڈیڑھ ٹیبل سپون
سفید زیرہ ایک ٹیبل سپون
لہسن ایک عدد گٹھی
ترکیب:
گوشت کو اچھی طرح دھو کر کسی برتن میں رکھ لیں۔ شملہ مرچوں کو کاٹ کر ان کی پھانکیں بنالیں مرچوں کی ان پھانکوں میں کلونجی صاف کر کے لگائیں۔ اس کے بعد ایک دیگچی میں گوشت، پیاز، لہسن، نمک، دہی، مرچ، دھنیا، ہلدی اور زیرہ ڈال کر اسے ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔ جب گوشت اچھی طرح گل جائے تو اس میں مرچوں کی پھانکیں ڈال دی جائیں اسے دم پر رکھ دیں اور چندمنٹ بعد اتار لیں۔ یہ کھٹی کھٹی کلونجی بہت لذیذ بخش ثابت ہوتی ہے۔

More From Pakistani Cuisine - مزید