Keema Sabzi Tips in Urdu - Keema Sabzi Totkay - Tip No. 2905

Urdu Totkay Keema Sabzi قیمہ سبزی (Tip No. 2905) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mutton Gosht And Beef Gosht in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Keema Sabzi Recipe In Urdu

قیمہ سبزی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2905

اشیاء:
قیمہ آدھ کلو
دہی ڈیڑھ پاؤ
کچی سبزیاں حسب پسند
کچا پپیتا تھوڑا سا(پسا ہوا)
انڈے ایک عدد
کچری پسی ہوئی ایک ٹی اسپون
خشخاش ایک ٹیبل اسپون
گرم مصالحہ پسا ہوا ایک ٹیبل اسپون
نمک سرخ مرچ حسب پسند
چنے بھنے ہوئے ایک ٹی اسپون
گھی آدھ پاؤ
ترکیب:
قیمہ دھو کر کھلے منہ کے برتن میں ڈالیں ایک پیالے میں گرم مصالحہ،خشخاش ، کچا پپیتا، کچری ڈالیں۔ ساتھ ساتھ چنے شامل کر کے مصالحہ باریک پیس لیں، دہی پھینٹ لیں۔ پسا ہوا مصالحہ دہی میں شامل کر کے مزید پھینٹیں۔ قیمے میں نمک، سرخ مرچ اور دہی کا آمیزہ ڈال کر چمچے سے اچھی طرح یکجا کر لیں اور آدھا گھنٹہ رکھ دیں۔ لیکن گاہے گاہے قیمہ چمچے سے ہلاتی رہیں۔دیگچی میں گھی گرم کر یں۔ گرم گھی میں قیمہ ڈال کر دھیمی آنچ پر پکائیں۔ دہی کا پانی خشک ہو جائے تو قیمہ بھون کر آنچ بند کر لیں۔ایک پیالے میں انڈے کی زردی نکا لیں۔ دیگچی میں پانی ابا لیں اور ابلے ہوئے پانی میں زردی کا پیالہ رکھیں۔ زردی معمولی ابل جائے تو پیالہ نکال لیں۔ ایک گول ڈش میں قیمے کا آمیزہ رکھیں اور ہاتھ سے اسے گولائی میں کر دیں۔ ابلی ہوئی زردی انڈے کے آدھے چھلکے میں رکھ کر قیمے کے آمیزے کے درمیان میں رکھ کر جما دیا جائے۔اس کے بعد قیمہ کے چاروں طرف کچی سبزیاں سجا دی جائیں۔ اگر آپ پسند کر یں تو سبزیاں چھیل کر اور کاٹ کر بھی رکھ سکتے ہیں۔ اسے آپ انڈے کی زردی کے ساتھ تناول کر یں تو لذت دے گا۔

More From Mutton Gosht And Beef Gosht