Kashmiri Hareesa Tips in Urdu - Kashmiri Hareesa Totkay - Tip No. 7277

Urdu Totkay Kashmiri Hareesa کشمیری ہریسہ (Tip No. 7277) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pakistani Cuisine in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Kashmiri Hareesa Recipe In Urdu

کشمیری ہریسہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7277

چاول اور دلیہ دھو کر علیحدہ علیحدہ بھگو کر رکھ دیں۔
پھر انہیں ایک ساتھ اُبال کر اچھی طرح گلائیں اور بلینڈ کر لیں۔
گوشت کو صاف دھو کر اُبال کر گلا لیں،پھر ہڈیاں علیحدہ کرکے گوشت کے ریشے کر لیں۔
پین میں مکھن اور کوکنگ آئل ڈال کر گرم کریں اور اس میں ادرک لہسن کو فرائی کرکے اس میں گوشت کو ڈال کر بھونیں جب سنہری ہونے پر آجائے تو اس میں بلینڈ کیا ہوا اناج ڈال دیں اور اچھی طرح ملا کر نمک،چکن پاؤڈر اور کالی مرچ شامل کر دیں۔
آخر میں فریش کریم ڈال کر ملائیں اور دس سے پندرہ منٹ ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
سردیوں میں اس گرم گرم کشمیری ہریسے کا لطف اُٹھائیں۔

More From Pakistani Cuisine