Bhuna Hua Gosht Tips in Urdu - Bhuna Hua Gosht Totkay - Tip No. 3481

Urdu Totkay Bhuna Hua Gosht بھنا ہوا گوشت (Tip No. 3481) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mutton Gosht And Beef Gosht in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Bhuna Hua Gosht Recipe In Urdu

بھنا ہوا گوشت کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3481

اشیاء:
گوشت آدھا کلو
پیاز آدھا پاؤ
ہلدی آدھا چمچہ
ٹماٹر چار عدد
دہی آدھا پاؤ
زیرہ ایک چٹکی
گھی آدھا پاؤ
گرم مصالحہ پسا ہوا چائے کا ایک چمچہ
لال مرچ اور نمک حسب ضرورت
ہری مرچیں چھ عدد
ہرا دھنیا حسب ضرورت
(اگر گھر کے افراد زیادہ ہیں تو آپ ان تمام چیزوں کی مقدار ڈبل کر کے پکا سکتی ہیں)
ترکیب:
گوشت دھو کر دیگچی میں ڈالیں۔ آدھی پیاز اور لہسن پیس کر ڈال دیں۔ ادرک کتر کر ڈالیں۔ نمک ہلدی ، لال مرچ گرم مصالحہ اور ہری مرچ کاٹکڑاڈال دیں۔ تین پیالی پانی اور آدھا پاؤ دہی ڈال دیں۔ ہر ادھنیا(کتر ا ہوا) دو چمچے ڈال دیں۔ ڈھکن مضبوطی سے بند کر کے ہلکی آنچ پر رکھ دیں گوشت گل جائے اور پانی خشک ہو جائے تو اتار لیں۔ ایک دیگچی میں گھی کڑ کڑ ائیں۔ اس میں آدھی پیاز کے لچھے باریک کتر کر تل لیں۔ اس میں ٹماٹر ڈال دیں۔ ٹماٹر کا پانی خشک ہو جائے اور چھلکا گل جائے تو زیرہ ڈال کر بھونیں۔ اس کے بعد گوشت ڈال دیں اور اچھی طرح بھونیں۔ گوشت بھن جائے تو اتار لیں۔

More From Mutton Gosht And Beef Gosht