Grilled Fish With Mango Salsa Tips in Urdu - Grilled Fish With Mango Salsa Totkay - Tip No. 2423

Urdu Totkay Grilled Fish With Mango Salsa گرلڈ فش ودھ مینگو سالسہ (Tip No. 2423) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Machli Ke Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Grilled Fish With Mango Salsa Recipe In Urdu

گرلڈ فش ودھ مینگو سالسہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2423

اشیاء:
مچھلی(صاف کر لیں) چار عدد(ہر ایک کاوزن تقریباً350گرام ہو)
آلو 350گرام
انڈے تین عدد
سیم(2,2ٹکڑے کر لیں) 115گرام(نمک ملے پانی میں ابال لیں)
زیتون کا تیل دو کھانے کے چمچے
سلاد کے پتے 175گرام
چیری ٹماٹو دو عدد
نمک حسب ذائقہ
سیاہ مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ
سلالسہ کے لئے:
ہرا دھنیا(چوپ کر لیں) تین کھانے کے چمچے
آم ایک عدد(چھیل کر کیوبز کاٹ لیں)
سرخ مرچ ایک عدد(بیج نکال کر چوپ کر لیں)
ادرک (کدوکش کر لیں) ایک انچ کا ٹکڑا
لیموں (رس نکال لیں) دو عدد
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
ایک بڑے فرائنگ پین میں پانی میں نمک ملا کر گرم کر یں۔ اس پانی میں آلوڈال کر 15-20منٹ تک ابا لیں۔ پانی نتھار کر آلو الگ کر لیں۔ ایک مرتبہ پھر پانی میں نمک ملا کر ابا لیں اور اس ابلتے ہوئے پانی میں انڈے ڈال کر 10منٹ تک ابا لیں۔ انڈوں کو ٹھنڈا کر کے چھیل لیں اور ہر انڈے کے چار ٹکڑے کر لیں۔ مچھلی پر گہرے گٹس لگائیں۔ زیتون کا تیل مچھلی پر برش کی مدد سے لگا کر درمیانی گرم باربی کیو گرل پر 12منٹ تک پکائیں۔ پلٹتی جائیں اور زیتون کا تیل لگاتی جائیں۔
سالسہ بنانے کے لئے ہرا دھنیا، آم سرخ مرچ، ادرک، لیموں کا رس اور نمک گرائنڈر میں ڈال کر گرائنڈر کر یں اور نرم پیسٹ تیار کر یں۔ سلاد کے پتوں پر زیتون کا تیل لگا کر سرونگ پلیٹس میں رکھیں۔ اب اس کے اوپر مچھلی رکھ کر نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر ڈالیں۔ آلوؤں کو درمیان سے کاٹ کر سیم کی پھلیوں، چیری ٹماٹو اور ابلے ہوئے انڈوں کے ساتھ رکھیں۔ سلاد اور سالسہ کے ساتھ مچھلی کو گرم گرم سرو کر یں۔

More From Machli Ke Pakwan