Bengali Fish Curry Tips in Urdu - Bengali Fish Curry Totkay - Tip No. 6751

Urdu Totkay Bengali Fish Curry بنگالی فش کری (Tip No. 6751) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Machli Ke Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Bengali Fish Curry Recipe In Urdu

بنگالی فش کری کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6751

مچھلی میں نمک‘سیاہ مرچ پاؤڈر اور لیموں کا رس شامل کرکے اچھی طرح مکس کیجئے اور دو گھنٹوں کیلئے ایک طرف رکھ دیجئے۔
دو گھنٹے بعد تیل گرم کریں اور مچھلی کے ٹکڑوں کو تل کر ایک طرف رکھ دیجئے۔
اب ایک علیحدہ ساس پین میں 1/2 کپ تیل گرم کیجئے۔اس میں لہسن‘ادرک‘سرخ مرچ پاؤڈر اور نمک شامل کر دیں اور بھونیں۔
دہی میں دو لیٹر پانی شامل کریں اور ساتھ ہی بیسن مکس کر دیں۔اچھی طرح مکس کرنے کے بعد اسے بھنے ہوئے مصالحے میں شامل کر دیں۔
جب ابال آجائے تو آنچ دھیمی کر دیجئے۔اتنا پکائیں کہ گاڑھا ہو جائے اور کچا پن ختم ہو جائے۔
پھر اس میں تلی ہوئی مچھلی کے ٹکڑے شامل کر دیں۔
فرائی پین میں 2 کھانے کے چمچے آئل گرم کرکے زیرہ‘کری پتہ اور ثابت مرچ کا بگھار لگا دیجئے۔

More From Machli Ke Pakwan