Pasande Shakshuka Tips in Urdu - Pasande Shakshuka Totkay - Tip No. 6523

Urdu Totkay Pasande Shakshuka پسندے شکشوکا (Tip No. 6523) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pasanda in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Pasande Shakshuka Recipe In Urdu

پسندے شکشوکا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6523

دو پیاز کو باریک پیس لیں اور اسے دہی میں ملا کر اس میں نمک ،ادرک لہسن اور لال مرچ ڈال کر ملائیں اور پسندوں کو اس مصالحے سے میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔
پین میں ایک کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں موٹے کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر ڈھک دیں ،ٹماٹر ادھ گلے ہو جائیں تو اس میں میرینیٹ کئے ہوئے پسندے ڈال کر ڈھک دیں۔ہلکی آنچ پر پکاتے ہوئے جب پسندے گلنے پر آجائے تو چولہے سے اتار لیں۔
لوہے کے سز لنگ پین کو چولہے پر رکھ کر گرم کریں اور اس میں کوکنگ آئل ڈال کر باریک کٹی ہوئی پیاز کو ہلکی سنہری فرائی کریں۔
اس میں پسندے ڈال کر ہلکی آنچ پر تین سے چار منٹ پکائیں ۔پھر انڈوں کی سفیدیوں کو کناروں پر ڈالیں اور زردیوں کو تھوڑے تھوڑے فاصلے سے درمیان میں ڈال دیں۔
تین سے چار منٹ درمیانی آنچ پر پکائیں تاکہ انڈے مکمل طور پر پک جائیں آخر میں اوپر سے دھنیا زیرہ اور گرم مصالحہ چھڑک کر چولہے سے اتار لیں۔

More From Pasanda