Fruit Jelly Custard Tips in Urdu - Fruit Jelly Custard Totkay - Tip No. 2807

Urdu Totkay Fruit Jelly Custard فروٹ جیلی کسٹرڈ (Tip No. 2807) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Jelly Aur Custard in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Fruit Jelly Custard Recipe In Urdu

فروٹ جیلی کسٹرڈ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2807

اشیاء:
جیلی ایک پیکٹ
دودھ لیٹر
چینی چار پیالی
کسٹرڈ 2بڑے چمچے
ونیلا ایسنس دو قطرے
فروٹ موسم کے مطابق ایک پیالی
ترکیب:
موسم کے مطابق دستیاب پھل کو صاف کر کے چھوٹے چھوٹے قتلے یا ٹکڑے کر لیجئے۔دودھ دیگچی میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے۔ تھوڑے سے دودھ یا پانی میں کسٹرڈ پاؤڈر گھول لیجئے۔ جب دودھ ابلنے لگے تو اس میں کسٹرڈ ڈال دیجئے اور ساتھ ساتھ چمچہ ہلاتے جائیے تاکہ گٹھلی نہ بننے پائے۔ تھوڑا سا گاڑھا ہونے پر چینی ڈال دیجئے اور مزید پکائیے۔ گاڑھا ہونے پر اتار لیجئے۔ اس میں ونیلا ایسنس ملا کر شیشے کے برتن میں نکال کر ٹھنڈا کر لیجئے۔ ایک برتن میں جیلی کا پیکٹ الٹ دیجئے اور اس پر گرم پانی ملا کر خوب پھینٹئے جب جیلی اور پانی یک جان ہو جائیں تو ٹھنڈے پانی کا گلاس ڈال کر اچھی طرح ملا لیجئے اور جمنے کے لئے رکھ دیجئے۔جیلی جم جائے تو اسے کسٹرڈ پر الٹ دیجئے اور اس کے اوپر موسم کے مطابق دستیاب پھل کے قتل یا ٹکڑے ڈال دیجئے۔ لذیذ فروٹ جیلی کسٹرڈ تیار ہے۔

More From Jelly Aur Custard