Jelly Tamatar Tips in Urdu - Jelly Tamatar Totkay - Tip No. 1361

Urdu Totkay Jelly Tamatar جیلی ٹماٹر (Tip No. 1361) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Jelly Tamatar Recipe In Urdu

جیلی ٹماٹر کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1361

سامان:
ٹماٹر (سرخ) چھ عدد درمیانہ سائز
لہسن دو عدد پوتھی (بڑی)
چیپ دار مادہ دس گرام
تیز پتا دو عدد(بڑے)
کالی مرچ پسی ہوئی ٹیبل سپون
مکس جڑی بوٹیاں ٹیبل سپون
نمک حسب ذائقہ
سرکہ (پسندیدہ) چار عدد ٹیبل سپون
بالائی اتارا ہوادہی کپ
لیمن جوس دو ٹیبل سپون
تازہ پودینہ چار پتیاں (بڑی)
تیار ی:
1۔ٹماٹر وں کو اچھی طرح دھو لیں۔ دھو لینے کے بعد درمیان میں سے کاٹ لیں۔ چھیلے ہوئے لہسن کو پیس لیں۔ چیپ دار مادہ (Gelati) کو آدھے کپ ٹھنڈے پانی میں رہنے دیں ۔
2۔ٹماٹر کو پسے ہوئے لہسن کے ساتھ پکائیں اور کچھ دیر پکانے کے بعد تیز پتا اور کا لی مرچ پسی ہوئی ڈال دیں۔پانچ سے چھ منٹ تک پکائیں ۔ جب نرم ہو جائے تو اتار لیں۔
3۔پکانے کے بعد حرارت کو کم کر کے بند کر دیں،برتن کو اچھی طرح سے بند کر دیں اور بیس منٹ تک بند رہنے دیں ۔
4۔پکانے کے بعد اس مرکب پر صاف تیز پتہ ڈال دیں اور کسی صاف چھلنی سے چھان لیں۔
5۔اس آمیزش شدہ مرکب میں جڑی بوٹیاں، نمک اورسرکہ مکس کر دیں اور بالائی اتارا ہوا دہی اس ٹماٹر کے مرکب میں شامل کر دیں۔
6۔اس گرم آمیزش شدہ مرکب میں کا لی مرچ پسی ہوئی چھڑک دیں اس میں لیمن جوس ملا کر ہلانا شروع کر دیں۔
7۔کسی خاص برتن میں جو خاص طور پر اس قسم کی اشیاء کے لئے استعمال ہوتے ہیں، اُس کو اچھی طرح صاف کر لیں اور اس میں یہ گرم آمیزش شدہ مرکب ڈال دیں اور ریفریجریٹر میں تین سے چار گھنٹے تک ٹھنڈا ہونے دیں ،خیال رکھیں کہ کہیں جم نہ جائے۔
8۔ٹھنڈا ہونے پر استعمال کرنے سے پہلے اس برتن کے چار طرف تازہ پودینے کی پتیاں لگا دیں ، اور تقسیم کرنا شروع کر دیں۔
غذائیت:
کیلوریز (حرارے) 40
پروٹین 2.0
چکنائی 0.2
کاربوہائیڈریٹس 5.8
فلائبرز(ریشے) 0.7

More From Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba