Jheenga Machli Moongphali Kay Sath Tips in Urdu - Jheenga Machli Moongphali Kay Sath Totkay - Tip No. 1568

Urdu Totkay Jheenga Machli Moongphali Kay Sath جھینگا مچھلی مونگ پھلی کے ساتھ (Tip No. 1568) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baked Dishs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Jheenga Machli Moongphali Kay Sath Recipe In Urdu

جھینگا مچھلی مونگ پھلی کے ساتھ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1568

اشیاء:
جھینگا مچھلی چار کپ
لیموں کا رس آدھا کپ
لہسن پیسٹ بیس جوئے
سلا د کے پتے چار عدد
مونگ پھلی(چھلی ہوئی ) آدھا کپ
مونگ پھلی کا تیل دو چمچ
نمک ڈیڑھ چمچ
ٹماٹر دو عدد
گھی آدھا کپ
ترکیب:
جھینگا مچھلی اچھی طرح دھو کر صاف کر لیں۔ ایک برتن میں لیموں کا رس، نمک، لہسن اور ایک چمچ مونگ پھلی کا تیل ڈال کر اچھی طرح مکس کر یں اور مصالحہ تیار کر لیں۔ اب اس مصالحے کو جھینگوں پر اچھی طرح لگا دیں اور آدھے دن کے لئے یونہی پڑا رہنے دیں ۔ تاکہ مصالحہ اچھی طرح جھینگوں میں رچ جائے۔ اوون ٹرے میں ا چھی طرح گھی لگائیں اور جھینگوں کو ان میں رکھ کر پکنے دیں جب جھینگوں کا رنگ سنہری ہوجائے تو نکال لیں اب سلاد کے پتوں کو ایک ٹرے میں سجا لیں ۔ اس کے اوپر جھینگوں کو ڈالیں اور جھینگوں کے اوپر مونگ پھلی ڈال کر پیش کر یں۔

More From Baked Dishs