Kashmiri Rogan E Josh Tips in Urdu - Kashmiri Rogan E Josh Totkay - Tip No. 7328

Urdu Totkay Kashmiri Rogan E Josh کشمیری روغنِ جوش (Tip No. 7328) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Gosht Aur Beef in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Kashmiri Rogan E Josh Recipe In Urdu

کشمیری روغنِ جوش کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7328

ایک دیگچی میں تیل گرم کریں اور تیزپات،دار چینی اور ثابت مرچ ڈال کر ایک منٹ تک تل لیں۔
اب اس میں گوشت شامل کریں اور تھوڑا سا بھون کر نمک اور ہینگ ڈال کے خوب اچھی طرح بھون لیں۔
اب تھوڑا سا پانی شامل کریں اور اُس وقت تک چمچ چلاتی رہیں،جب تک پانی خشک نہ ہو جائے۔
اس کے بعد دہی اور سرخ مرچ پاؤڈر شامل کریں اور تقریباً بیس سے پچیس منٹ تک چمچ چلاتی رہیں۔
آخر میں حسبِ ضرورت پانی شامل کر کے ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔
تقریباً دو چار منٹ بعد ادرک اور دھنیا پاؤڈر بھی شامل کر دیں اور تب تک پکائیں،جب تک گوشت مکمل طور پر گل نہ جائے۔
ضرورت ہو،تو مزید پانی ڈال لیں۔
تیار ہونے پر تازہ پسا ہوا گرم مصالحہ اور الائچی پیس کر چھڑک دیں اور 10 منٹ تک دم پر رکھیں۔
دم سے اُتار کر کشمیری روغن جوش کو کسی ڈش میں نکال لیں اور گرم گرم نان یا روٹی کے ساتھ شروع کریں۔

More From Gosht Aur Beef