Keemay Kay Roll Aur Makki Kay Danay Tips in Urdu - Keemay Kay Roll Aur Makki Kay Danay Totkay - Tip No. 2550

Urdu Totkay Keemay Kay Roll Aur Makki Kay Danay قیمے کے رول اور مکئی کے دانے (Tip No. 2550) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Fast Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Keemay Kay Roll Aur Makki Kay Danay Recipe In Urdu

قیمے کے رول اور مکئی کے دانے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2550

اشیاء:
قیمہ، باریک 1پیالی(نمک ڈال کر ابال لیں)
کارن فلور دو کھانے کے چمچے
ہری پیاز ایک (باریک کاٹ لیں)
ہری مرچ دو عدد(باریک کاٹ لیں)
ادرک کا ٹکڑا ایک گھٹی (پیس لیں)
لہسن چار جوئے (پیس لیں)
سُوکھی ڈبل روٹی کا چورا دو کھانے کے چمچ
سرکہ ایک چائے کا چمچہ
اجینو موٹو ایک چٹکی
انڈ ا ایک عدد
کالی مرچ چائے کا چمچہ
ٹماٹو سوس پیالی
مکئی کے بھٹے دو(ابال لیں) بھٹے نہ ملیں تو پاپ کارن دو پیالی لے لیں۔
تیل ایک پیالی
ترکیب:
کھانے کا چمچہ تیل گرم کر یں۔ اُس میں کارن فلور ہلکا سا براؤن کر کے اتار لیں۔ انڈا پھینٹ لیں۔ قیمے میں انڈا ملائیں۔ پھر کارن فلور ملا دیں۔ اس کے بعد پیاز، ہری مرچ، سرکہ ، اجینو موٹو، کالی مرچ، لہسن اور ادرک ملا کر ہلکی آنچ پر پانچ منٹ رکھیں۔ پھر اتار کر ٹھنڈا کر لیں۔
قیمے کے رول بنا کر اس پر ڈبل روٹی کا چورا لگائیں۔ تیل گرم کر یں اور اس میں رول تل لیں۔ مکئی کا بھٹا ڈش میں رول کے ساتھ رکھ دیں۔ بھٹا نہ ہو تو پاپ کا رن کے دانے رکھ دیں۔ ٹماٹو سوس کے ساتھ پیش کر یں۔

More From Fast Food