Khara Fried Chicken Tips in Urdu - Khara Fried Chicken Totkay - Tip No. 7356

Urdu Totkay Khara Fried Chicken کھڑا فرائیڈ چکن (Tip No. 7356) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Tala Hua Chicken in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Khara Fried Chicken Recipe In Urdu

کھڑا فرائیڈ چکن کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7356

چکن کو صاف دھو کر چھلنی میں رکھ کر خشک کر لیں۔دھنیا اور زیرے کو توے پر ہلکا سا بھون کر موٹا کوٹ لیں۔
پیاز کو باریک چوپ کر کے دہی میں ملائیں اور ساتھ ہی نمک،ادرک لہسن،لال مرچ اور کٹا ہوا دھنیا زیرہ ڈال کر ملا لیں۔
چکن کو اس مکسچر میں ڈال کر ملائیں اور درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں،دس سے بارہ منٹ پکانے کے بعد ڈھکن کھول کر تیز آنچ پر چکن کا پانی خشک کر لیں۔
چکن کے ٹکڑوں کو پھیلا کر اچھی طرح ٹھنڈے کر لیں۔
انڈوں کو پھینٹ کر اس میں چٹکی بھر نمک اور کالی مرچ شامل کر دیں اور گہری پلیٹ میں ڈبل روٹی کے چورے کو نکال کر رکھ لیں۔
چکن کے ٹکڑوں کو پہلے انڈے میں ڈپ کریں پھر اچھی طرح ڈبل روٹی کے چورے میں لتھیڑ کر رکھ لیں۔
کڑاہی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر گرم کریں اور چکن کو سنہری فرائی کر کے نکال لیں۔
گرم گرم فرائی کی ہوئی چکن کو حسب پسند چٹنیوں کے ساتھ شروع کریں۔

More From Tala Hua Chicken