Sawaiyan Khoy Wali Tips in Urdu - Sawaiyan Khoy Wali Totkay - Tip No. 2672

Urdu Totkay Sawaiyan Khoy Wali کھوئے کی سویاں (Tip No. 2672) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Seviyan Aur Sheer Khurma in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Sawaiyan Khoy Wali Recipe In Urdu

کھوئے کی سویاں کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2672

اشیاء:
سویا ں 250گرام
کھویا 250گرام
گھی 150ملی لیٹر
دودھ 250ملی لیٹر
چینی حسب پسند
بادام گری 30گرام
الائچی سبز 6دانے
زعفران چائے کا چوتھائی چمچہ
ترکیب:
ایک دیگچی میں گھی ڈال کر گرم کیجئے اور اس میں سبز الائچی ثابت ہی ڈال دیجئے۔ جب الائچی پک کر موٹی ہو جائے تو سویا ں ڈال دیجئے اور بھون کر اتار لیجئے۔ اب ان سویوں میں دودھ اور تھوڑا سا پانی ملا کر دوبارہ چولہے پر چڑھا دیجئے۔ جب سویاں گل جائیں اور دودھ اور پانی خشک ہو جائے تو چینی اور کھویا ڈال کر چمچے سے اچھی طرح ملا دیجئے۔ چمچہ برابر ہلاتے رہیے ورنہ سویاں نیچے سے لگ جائیں گی۔ چینی کا پانی خشک ہو جائے تو زعفران پیس کر اور بادام کی گریاں باریک کتر کر ڈال دیجئے۔ آگ بہت ہلکی کر دیجئے۔ سویاں خشک ہو جائیں تو اتار لیجئے۔ کھوئے والی مزے دار سویاں تیار ہیں۔

More From Seviyan Aur Sheer Khurma