Lagun Kabab Tips in Urdu - Lagun Kabab Totkay - Tip No. 1552

Urdu Totkay Lagun Kabab لگن کباب (Tip No. 1552) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Kebab, Liver, Kofta Aur Tikka in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Lagun Kabab Recipe In Urdu

لگن کباب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1552

اشیاء:
قیمہ ایک کلو
پیاز دو عدددر میانہ (پسی ہوئی)
ادرک ،لہسن کا پیسٹ دو چائے کے چمچے
خشخاش ایک کھانے کا چمچہ
ٓثابت لال مرچ بیس عدد
تیل ایک کپ
کچا پپیتا پسا ہوا تین چائے کے چمچے
دھنیا پاؤڈر دو چائے کے چمچے
ٹماٹر ایک کلو
کٹی ہوئی کالی مرچ ایک چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
سوپ دو کپ
ترکیب:
خشخاش اور لال مرچ پیس لیں۔ پھر قیمے میں ملا دیں ساتھ ہی پیاز ،ادرک، لہسن ،نمک، دھنیا پاؤڈر، پپیتا اور گرم مصالحہ ملا دیں اور تقریباََ آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں ٹماٹر وں میں آدھا کپ سوپ یا پانی ڈال کر ابا لیں۔ جب ٹماٹر نرم ہو جائے تو بلینڈر کر لیں ۔ اب تیل کو دیگچی میں ڈال کر گرم کر یں۔ پھر اس میں بلینڈر کیے ہوئے ٹماٹر اور سوپ ڈال دیں ساتھ ہی چائے کی چمچی نمک اور چمچی پسی ہوئی سرخ مرچ بھی ڈال دیں۔ جب گھی اوپر آنے لگے تو اس میں قیمے کے کباب بنا کر ڈال لیں اور آنچ دھیمی کر دیں جب بھن جائیں تو چولہے پر سے اتار لیں ۔ اب باقی تیل گرم کر کے اس میں کالی مرچ ڈالیں اور کبابوں پر بگھار دیں ۔ اب کباب بڑی نزاکت سے ڈش میں نکال کر اوپر ہرا دھنیا ڈال دیں۔ مزے دار لگن کباب سلاد اور پراٹھوں کے ساتھ کھائے جاسکتے ہیں۔

More From Kebab, Liver, Kofta Aur Tikka