Special Parcha Kabab Tips in Urdu - Special Parcha Kabab Totkay - Tip No. 1849

Urdu Totkay Special Parcha Kabab اسپیشل پارچہ کباب (Tip No. 1849) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mutton Gosht And Beef Gosht in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Special Parcha Kabab Recipe In Urdu

اسپیشل پارچہ کباب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1849

اشیاء:
پارچہ (پسندے) ایک کلو
نمک حسب ذائقہ
ادرک لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچ
لال مرچ پاؤڈر دو کھانے کے چمچے
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
سویا سوس کچا پپیتا (پسا ہوا) دو، دو کھانے کے چمچے
(نمک ،ادرک، لہسن پیسٹ، لال مرچ پاؤڈر ،گرم مصالحہ پاؤڈر، سویا سوس اور کچاپپیتا پارچہ میں لگا کر دو گھنٹے تک یک جان ہونے دیں ۔
فلنگ کے لئے اشیاء:
انڈے دو عدد(سخت ابلے ہوئے باریک چوپ)
ہری مرچیں چھ عدد(باریک کاٹ لیں)
میکرونی (ابلی ہوئی) آدھی پیالی
کالی مرچ پاؤڈر،نمک حسب ذائقہ
دھاگہ حسب ضرورت
ترکیب:
پسندوں کے بیچ میں فلنگ کی اشیا رکھ کر احتیاط کے ساتھ ان کو لپیٹ دیں اور اوپر دھاگہ لپیٹ دیں۔ جب سب پسندے اچھی طرح رول ہو کر دھاگہ لپٹ جائیں(خیال رہے کہ احتیاط سے ایسے لپیٹیں کہ فلنگ کی اشیاء باہر نہ نکلیں ) تو حسب ضرورت ایک فرائی پیں میں ان تمام پارچوں کو شیلوفرائی کر لیں۔ اس کے بعد اس کو ہرے مصالحے کی چٹنی نان اور سلاد کے ساتھ نوش فرمائیں۔ (چاہے تو اس کو نکالنے کے بعد چھری سے گول گول ٹکڑے بھی کر لیں۔ یہ بہت ہی منفرد ڈشز میں سے ایک ہے۔

More From Mutton Gosht And Beef Gosht