Raan Roast Tips in Urdu - Raan Roast Totkay

ران روسٹ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Raan Roast Recipe In Urdu

اشیاء:
بکرے کی ران ایک عدد
پیاز دو عدد
ادرک ایک ٹکڑا دو انچ کا
لہسن دو عدد
الائچی پانچ عدد
لونگ دس عدد
دار چینی دو عدد
ہلدی ایک چمچہ
سیاہ زیرہ دو چمچے
سرخ مرچ دو چمچے
نمک ایک چمچہ
پستہ ایک چمچہ
کشمش ایک چمچہ
دہی دو چمچے
شہد ایک چمچہ
ترکیب:
پیاز، لہسن ،ادرک، الائچی، لونگ، دار چینی، ہلدی ،زیرہ، سرخ مرچ، نمک ،اکٹھا باریک پیس لیں اور لیموں کارس بھی شامل کر لیں اب ران کواچھی طرح صاف کر کے اس کو تیز چھری سے کافی سارے گہرے نشان لگا کر یہ پسا ہوا مسالا اچھی طرح گوشت کے اوپر اور اندر لگا دیں تاکہ پورے گوشت میں جذب ہو جائے اب اسے ڈھانپ کر رات بھر فریج میں رکھ دیں ۔اگلے روز پستہ اور کشمش پیس کر دہی اور شہد میں ملا کر یہ بھی ران پر اچھی طرح ملا دیں اور اب اسے کسی بند کڑاھی میں ڈال کر تنوریا چولہ پرہلکی آنچ تقریباََ دو گھٹنے تک پکائیں کڑاھی کا ڈھکنا اوپر سے اتار دیں اور مزید پکائیں تاکہ گوشت اچھی طرح گل جائے مسالا سوکھ جائے۔

More From Mutton Gosht And Beef Gosht - مزید