Thai Rice Tips in Urdu - Thai Rice Totkay - Tip No. 3068

Urdu Totkay Thai Rice تھائی رائس (Tip No. 3068) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani, Rice, Chawal in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Thai Rice Recipe In Urdu

تھائی رائس کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3068

اجزاء:
چکن(بون لیس) کلو
لال مرچ(کٹی ہوئی) چائے کا چمچہ
سویا سوس کھانے کا ایک چمچہ
ٹماٹر(باریک کاٹ لیں ) دو عدد
ٹماٹو کیچپ چائے کے دو چمچے
ہری پیاز(باریک کاٹ لیں) ایک عدد
شملہ مرچ (لمبائی میں کاٹ لیں) ایک عدد
مایونیز دو چمچے
فرینچ فرائیز حسب ضرورت
نمک حسب ذائقہ
چلی سوس کھانے کا ایک چمچہ
کالی مرچ چائے کا چمچہ
لہسن(پسا ہوا) چائے کا ایک چمچہ
گاجر (لمبے سلائس کاٹ لیں) ایک عدد
بند گوبھی (باریک کاٹ لیں) ایک عدد
چاول (ابلے ہوئے) دو کپ
کریم چائے کے چار چمچے
انڈے(ابلے ہوئے) تین عدد
اسپیگٹیز (ابال لیں) پیکٹ
ترکیب:
تیل گرم کر یں اور اس میں چکن ڈال کر تھوڑی دیر بھونیں۔ اب اس میں نمک، لہسن، کٹی مرچ اور ٹماٹر ڈال کر پکائیں۔ جب ٹماٹر کا پانی خشک ہو جائے تو کالی مرچ، سویا سوس، چلی سوس اور ٹماٹوکیچپ ڈال کر بھونیں اور اس کو علیحدہ رکھ لیں۔ چاولوں کو نمک ڈال کر ابال لیں۔ اب تمام سبزیوں کو ایک علیحدہ فرائنگ پین میں تھوڑے سے تیل میں فرائی کر لیں اور انہیں بھی الگ رکھ لیں۔ اسپیگیٹیز کو نمک ڈال کر ابال لیں۔ مایونیز اور کریم کو اچھی طرح مکس کر یں۔انڈوں کو گول سلائس میں کاٹ لیں۔ اب ان تمام چیزوں کی باری باری تہہ لگائیں۔ سب سے پہلے ایک بڑی ڈش میں چاول بچھائیں پھر اس کے اوپر چکن کا سالن ڈالیں۔ پھر سبزیوں کی تہہ لگائیں۔ پھر اسپیگیٹیز اور فرنچ فرائز سیٹ کر یں۔ انڈے کاٹ کر سجائیں اور چاہیں تو اس کے اوپر لہسن کا بگھار کر لیں۔ مزیدار تھائی رائس تیار ہیں۔

More From Biryani, Rice, Chawal