Lemon Cream Gosht Tips in Urdu - Lemon Cream Gosht Totkay - Tip No. 2544

Urdu Totkay Lemon Cream Gosht لیمن کریم گوشت (Tip No. 2544) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chinese Beef Or Meat in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Lemon Cream Gosht Recipe In Urdu

لیمن کریم گوشت کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2544

اشیاء:
گوشت کا ٹکڑا ایک کلو گرام(بغیر چربی)
تیل دو کھانے کے چمچے
ہری پیاز تین عدد(کاٹ لیں)
گاجر دو عدد(کاٹ لیں)
ٹماٹر چار عدد(چھلکا اتار کر کچل لیں)
سرکہ پیالی
نمک ایک چائے کا چمچہ
سیاہ مرچ ایک چائے کا چمچہ(پسی ہوئی)
ابلے ہوئے آلو ایک پیالی(کٹے ہوئے)
ابلے ہوئے مٹر پیالی
ہری مرچ چار عدد(لمبائی میں کاٹ لیں)
لیموں دو عدد(چھ چھ ٹکڑے کر لیں)
کریم پیالی
پانی ایک پیالی
ترکیب:
گوشت کے چھ ٹکڑے پارچے کی طرح کر لیں۔ انہیں کسی چیز سے کوٹ لیں۔ تیل گرم کر کے گوشت براؤن کر لیں۔ اسی تیل میں پیاز، گاجر، سرکہ، ٹماٹر ، نمک، سیاہ مرچ اور پانی ڈال کر گوشت گلنے کے لئے رکھ دیں۔ جب پانی خشک ہو جائے تو لیموں کے قتلے اور ہری مرچ ڈال کر پانچ منٹ دم دیں۔ ڈش میں آلو اور مٹر رکھیں۔ ان کے اوپر گوشت کے ٹکڑے رکھ دیں۔ اور پھر کریم شامل کر دیں۔ ہرے دھنیے کے پتے اوپر سجا دیں۔ ڈش تیار ہے۔
کریم ڈالنے سے پہلے لیموں کے ٹکڑے ہٹا لیں۔ یہ ٹکڑے ڈش کے چاروں طرف رکھے جائیں گے۔

More From Chinese Beef Or Meat