Lucknowi Potli Pulao Tips in Urdu - Lucknowi Potli Pulao Totkay - Tip No. 7396

Urdu Totkay Lucknowi Potli Pulao لکھنوی پوٹلی پلاؤ (Tip No. 7396) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pulao Pilaf in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Lucknowi Potli Pulao Recipe In Urdu

لکھنوی پوٹلی پلاؤ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7396

ململ کے کپڑے میں ثابت لال مرچیں‘ثابت دھنیا‘سونف‘ادرک‘لہسن اور پیاز ڈال کر پوٹلی بنا لیں۔
ایک دیگچی میں 6-7 گلاس پانی‘نمک‘پوٹلی‘اور تیزپات ڈال کر 15 منٹ پکا کر چکن شامل کر دیں،درمیانی آنچ پر ڈھک کر چکن آدھا گلنے تک پکائیں۔
یخنی تیار ہو جائے تو چکن کی بوٹیاں الگ نکال کر پوٹلی بھی نکال دیں اور یخنی چھان لیں۔
ایک کھلے منہ کی دیگچی میں گھی گرم کر کے پیاز ڈال کر براؤن کر لیں۔
چکن‘ثابت گرم مصالحہ‘سفید زیرہ‘ادرک لہسن پیسٹ‘سبز الائچی‘دار چینی‘نمک اور دہی ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔
تمام مصالحے یکجان ہو جائیں تو یخنی اور چاول ڈال کر ضرورت ہو تو گرم پانی شامل کر دیں۔
پہلے تیز آنچ پر پکائیں،پانی خشک ہو جائے تو آنچ دھیمی کر دیں۔
کیوڑے میں زرد رنگ شامل کر کے ڈال دیں،10 منٹ دم پر رکھیں سرونگ ڈش میں نکال کر سرو کریں۔

More From Pulao Pilaf