Machli Kay Fry Qatlay Tips in Urdu - Machli Kay Fry Qatlay Totkay - Tip No. 963

Urdu Totkay Machli Kay Fry Qatlay مچھلی کے فرائی قتلے (Tip No. 963) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baked Dishs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Machli Kay Fry Qatlay Recipe In Urdu

مچھلی کے فرائی قتلے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 963

اشیاء:
مچھلی کے قتلے 4عدد تقریباََ 460گرام
لہسن 1پوتھی پساہوا
گرم مسالہ 1چائے کا چمچ
مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
ہلدی چوتھائی چائے کا چمچ
نمک آدھ چائے کا چمچ
دھنیا 1کھانے کا چمچ
ویجیٹیبل آئل 1کھانے کا چمچ
لیموں کا رس 2کھانے کے چمچ
ترکیب:
1۔اوون کی ٹرے یا ڈش میں فوائل بچھا ئیں مچھلی کے ٹکڑوں کو دھو کر خشک کر لیں اور ٹرے پر ترتیب سے بچھائیں۔
2۔ایک چھوٹے پیالے میں لہسن ، گرم مسالہ ، مرچ پاؤڈر ، ہلدی ، نمک تازہ دھنیا تیل اور لیموں کا رس اچھی طرح مکس کریں۔
3۔برش کی مدد سے مچھلی کے تمام ٹکڑوں کو لیموں اور مسالے کا آمیزہ اچھی طرح لگائیں خیال رہے کہ کوئی حصہ مسالے کے بغیر نہ رہے۔
4۔اوون کی جالی کو اچھی طرح فل آنچ پر گرم کریں پھر آنچ درمیانی کر دیں اور مچھلی کے ٹکڑوں کو تقریباََ 10منٹ تک پکنے دیں ، یہاں تک کہ مکمل پک جائیں۔
5۔گرما گرم پیش کریں۔سجانے کیلئے ہری مرچ اور دھنیے کے علاوہ کتری ہوئی گاجریں ٹماٹر اور لیموں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
غذائیت:
توانائی 669کیلوریز
چکنائی 25.71گرام
جاذب چکنائی 7.2گرام
کولیسٹرول 65.46ملی گرام
فائبر 1.95گرام

More From Baked Dishs