Machli Nalguri Tips in Urdu - Machli Nalguri Totkay

مچھلی نلگری کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Machli Nalguri Recipe In Urdu

اشیاء:
مچھلی کے ٹکڑے 600گرام(چوکور کٹے ہوئے)
ہرا دھنیا تین کھانے کے چمچے
پو دینہ کے تپے دو کھانے کے چمچے(چوپ کئے ہوئے)
ہری مرچیں(چوپ کی ہوئی) 8عدد
زیرہ پاؤڈر دو چائے کے چمچے
دھنیا پاؤڈر دو چائے کے چمچے
ہاٹ اسپائسی پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
ادرک پیسٹ دو چائے کے چمچے
لہسن پیسٹ چار چائے کے چمچے
دہی 200گرام
نمک حسب ذائقہ
تیل حسب ضرورت
گارنشنگ کے لیے:
پو دینہ کے پتے ایک کھانے کا چمچہ
ترکیب:
دھنیا، ہری مرچ اور پو دینہ ملا کر گرائنڈ کر کے پیسٹ تیار کر لیں۔ ایک ہانڈی میں تیل گرم کر یں۔ اس میں ادرک ،لہسن پیسٹ ڈال کر ہلکی آنچ پر فرائی کر یں۔ اس کے بعد مچھلی، زیرہ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر ، ہاٹ اسپائسی پاؤڈر، نمک ڈال کر کچھ دیر فرائی کریں۔ مچھلی کے قتلے نکال دیں اور دہی شامل کرکے اچھی طرح پکائیں۔ اس کے بعد گرائنڈ کیا ہوا پیسٹ ڈال کر کچھ دیر پکائیں۔ جب گریوی اچھی طرح پک جائے تو مچھلی کے قتلے شامل کر دیں۔ کچھ دیر دم پر رکھنے کے بعد اتار لیں۔ پو دینہ سے گارنشنگ کر کے سرو کر یں۔

More From Machli Ke Pakwan - مزید