Fish Lazania Tips in Urdu - Fish Lazania Totkay - Tip No. 6173

Urdu Totkay Fish Lazania فش لزانیہ ان روزساس (Tip No. 6173) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Machli Ke Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Fish Lazania Recipe In Urdu

فش لزانیہ ان روزساس کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6173

مچھلی کو صاف دھو کر خشک کرکے رکھ لیں۔
نان اسٹک پین میں مکھن کو پگھلا لیں ،اس میں کچلا ہوا لہسن ڈال کر درمیانی آنچ پر خوشبو آنے تک فرائی کریں ۔
اس میں باریک کٹی ہوئی شملہ مرچ یا گاجر ڈال کر ایک منٹ چلائیں۔
اس پر نمک ،لال مرچ اور پیپر یکا پاؤڈر ڈال کر مکس کریں ،باریک کٹے ہوئے ٹماٹر اور ایک چوتھائی پیالی پانی ڈال دیں ۔
جب پانی خشک ہونے لگے اور تمام چیزیں یکجان ہو جائیں تو اس میں ٹماٹو کیچپ اور ایک چمچ چلی ساس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں ۔
اب آنچ تیز کرتے ہوئے اس میں مچھلی کے ٹکڑوں کو ملادیں اور تیز آنچ پر فرائی کرلیں ۔
آخر میں یخنی میں کارن فلار مکس کرکے اس مکسچر میں شامل کر کے روز ساس تیار کرلیں ۔
ایک کھلے منہ کے برتن میں نمک ملے ابلتے ہوئے پانی میں لزانیہ ابال لیں ۔
اور جب ابل جائے تو چھان کر کوکنگ آئل ملا کر سائیڈ پر رکھ دیں ۔
اب ایک سیدھی پلیٹ میں پہلے لزانیہ کو چو کور شیپ میں بچھائیں اس پر روز ساس ڈالیں اور اس کے اوپر دوسری اسٹرپ بچھادیں ۔
آخر میں تھوڑا سا روز ساس اوپر سے ڈال دیں۔

More From Machli Ke Pakwan