Maghaz Masala Tips in Urdu - Maghaz Masala Totkay - Tip No. 3359

Urdu Totkay Maghaz Masala مغز مصالحہ (Tip No. 3359) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Gosht Aur Beef in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Maghaz Masala Recipe In Urdu

مغز مصالحہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3359

اشیاء:
مغز 250گرام
ہلدی پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
پیاز(چوپ کر لیں) دو عدد
ٹماٹر(چوپ کر لیں) دو عدد
ادرک، لہسن پیسٹ دو چائے کے چمچے
پودینہ ایک گٹھی(چوپ کر لیں)
ہرا دھنیا ایک گٹھی(چوپ کر لیں)
دہی ایک کپ
کلونجی ایک چائے کا چمچہ
لال مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
ہری مرچیں دو عدد
گھی ایک کپ
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
ثابت زیرہ ایک چائے کا چمچہ
ترکیب:
ایک پتیلی میں گھی ڈال کر گرم کر کے اس میں پیاز ڈال کر لائٹ براؤن کر لیں۔ اب اس میں ٹماٹر، کلونجی، ادرک، لہسن پیسٹ ڈال کر بھونیں۔ کچھ دیر بعد ہلدی پاؤڈر، نمک، لال مرچ پاؤڈر، گرم مصالحہ پاؤڈر اور ثابت زیرہ ڈال کر بھون لیں۔مغز کو ٹھنڈے پانی میں ڈال کر اس کی اوپر والی جھلی اتار لیں اورمکمل طور پر صاف کر کے ٹکڑے کر لیں۔ پتیلی میں دہی، پو دینہ، ہری مرچیں، ہرا دھنیا اور مغز ڈال کر پکائیں۔ ڈھک کر ہلکی آنچ پر اس وقت تک پکائیں کہ گھی مصالحے سے الگ ہو جائے۔ مزیدار مغز مصالحہ تیار ہے۔ تندوری روٹیوں یا نان کے ساتھ سرو کر یں۔

More From Gosht Aur Beef