Tali Hui Champ Tips in Urdu - Tali Hui Champ Totkay - Tip No. 2898

Urdu Totkay Tali Hui Champ تلی ہوئی چانپ (Tip No. 2898) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mutton Gosht And Beef Gosht in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Tali Hui Champ Recipe In Urdu

تلی ہوئی چانپ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2898

اشیاء:
چانپ آدھ کلو
دہی ایک پاؤ
ہری مرچ چار عدد
لہسن 10جوئے
ہرا دھنیا حسب پسند
پیاز ایک عدد
گھی آدھ پاؤ
ادرک ایک ٹکڑا
کالی مرچ حسب پسند
نمک حسب پسند
ترکیب:
سارا ہرا مصالحہ اور گرم مصالحہ سل پر پیس کر باریک کر لیں۔ دہی کو اچھی طرح پھینٹ کر تمام مصالحہ اس میں ملا دیا جائے اور اس میں گوشت کے چانپ ڈال کر ایک گھنٹہ تک پڑا رہنے دیں۔ برتن میں گھی کڑکڑائیں اور اس میں پیاز کا ٹ کر سرخ کر کے نکال لیں۔ اسی گھی میں چانپ ڈال کر تل لیں۔ چانپ کو دونوں طرف سے سرخ کر کے نکال لیں۔ ڈش میں ڈال کر اس کے اوپر تلی ہوئی پیاز مسل کر چھڑک دی جائے۔ مزیدار چانپ تیار ہیں۔

More From Mutton Gosht And Beef Gosht