Chap Shoro Tips in Urdu - Chap Shoro Totkay - Tip No. 6763

Urdu Totkay Chap Shoro چھپ شورو (Tip No. 6763) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pakistani Cuisine in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chap Shoro Recipe In Urdu

چھپ شورو کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6763

دونوں قسم کا آٹا ملا کر اس میں نمک،چینی اور خشک خمیر ڈالیں اور اسے نیم گرم پانی سے نرم گوندھ لیں۔ڈھک کر گرم جگہ پر بیس سے پچیس منٹ کے لئے رکھ دیں۔
ایک پیاز کو دہی کے ساتھ پیس لیں اور اس میں نمک،لال مرچ اور ہلدی ملا کر صاف دھلی ہوئے چانپوں کو اچھی طرح میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔
دو سے تین کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں ایک باریک کٹی ہوئی پیاز کو ہلکی سنہری فرائی کریں اور اس میں میرینیٹ کئے چانپوں کو ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھک کر پکنے رکھ دیں۔
چانپ کا پانی خشک ہو جائے اور وہ مکمل طور پر گل جائے تو انھیں اچھی طرح بھون کر چولہے سے اتار لیں۔
گندھے ہوئے آٹے کو دوبارہ سے گوندھ کر چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا لیں اور ہلکے ہاتھ سے لمبے نان بیل لیں۔
گرم توے پر انھیں پیٹا بریڈ کی طرح ہلکا سا سینک لیں،پھر ایک نان پر تین سے چار چانپ رکھ کر اسے دوسرے نان سے بند کریں(انھیں آپس میں جوڑنے کے لئے ہلکا سا کش کیا ہوا چیز لگا لیں)۔
گرم توے پر دونوں طرف سے سنہرا ہونے تک سینک لیں۔

More From Pakistani Cuisine