Mango Powder Tinday Tips in Urdu - Mango Powder Tinday Totkay

مینگو پاؤڈر ٹینڈے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Mango Powder Tinday Recipe In Urdu

اشیاء:
ٹینڈے آدھ کلو
نمک حسب ذائقہ
سرخ مرچ پاؤڈر آدھ چمچ
ہلدی پاؤڈر آدھ چمچ
دھنیا پاؤڈر آدھ چمچ
سونف کٹی ہوئی آدھ چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر آدھ چمچ
مینگو پاؤڈر آدھ چمچ
گھی تین چمچ
ہرے دھنیا کے پتے گارنش کے لئے
ترکیب:
ٹینڈوں کے چھلکے اتار کر انہیں دھو لیں اور درمیان سے لمبائی میں شگاف ڈال دیں تمام مصالحوں کو آپس میں مکس کر لیں اور ٹینڈوں میں بھر دیں۔ انہیں دھاگے سے باندھ دیں اور ایک کڑاہی میں تیل گرم کر کے ہلکی آنچ پر اسٹری فرائی کر یں حتیٰ کہ گولڈن ہو جائیں۔ پھر ڈھانپ کر اس وقت تک پکائیں کہ نرم ہو جائیں۔ جب پک کر تیار ہو جائیں تو دھاگے ہٹا دیں اور ہرے دھنیے کے پتوں کی گارنش کر کے گرما گرم سرو کر یں۔

More From Baingan Tinda And Kaddu - مزید