Beef Aur Baingan Kari Tips in Urdu - Beef Aur Baingan Kari Totkay - Tip No. 3116

Urdu Totkay Beef Aur Baingan Kari بیف اور بینگن کڑی (Tip No. 3116) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baingan Tinda And Kaddu in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Beef Aur Baingan Kari Recipe In Urdu

بیف اور بینگن کڑی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3116

اشیاء:
پسندے 675گرام(اسٹرپس کاٹ کر ابال لیں)
سورج مکھی کا تیل کپ
پیاز (باریک کاٹ لیں)دو عدد
ادرک (باریک قاشیں کاٹلیں)ایک انچ کا ٹکڑا
لہسن کا جوا (کُوٹ لیں)ایک عدد
ثابت سرخ مرچیں دو عدد
ہلدی پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
لیمن گراس ایک عدد
کوکونٹ ملک دو کپ
پانی 4/1 3کپ
بینگن (سلائس کاٹ لیں)ایک عدد
املی (گرم پانی میں بھگو لیں)ایک چائے کا چمچہ
نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ
مرچیں (سجاوٹ کے لئے)حسب ضرورت
پیاز (چوپ کی ہوئی اور تلی ہوئی)حسب ضرورت
ترکیب:
سوس پین میں تیل کی آدھی مقدار گرم کر لیں اور اس میں پیاز، ادرک اور لہسن ڈال کر تل لیں۔ جب خوشبو آنے لگے تو اس میں ثابت سرخ مرچیں، ہلدی پاؤڈر اور لیمن گراس ڈال کر بھون لیں۔ اس کے بعد آنچ تیز کر دیں اور گوشت ڈال دیں۔مستقل چمچہ چلاتے ہوئے پکائیں۔ جب گوشت کی رنگت تبدیل ہونے لگے تو اس میں کوکونٹ ملک، پانی، نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر شامل کر لیں۔ ڈھک کر تقریباً1گھنٹے کے لئے گوشت کے گل جانے تک پکائیں۔ اس کے بعد باقی تیل کو فرائی پین میں گرم کریں اور اس میں بینگن کے قتلے ڈال کر دونوں اطراف سے سنہرے کر لیں اور انہیں بیف کری میں ڈال کر 15منٹ مزید پکائیں اور وقفے وقفے سے چمچہ چلاتی رہیں۔ املی کو چھان کر اس کا رس کری میں ڈال دیں۔ مرچوں کے سلائس اور تلی ہوئی پیازسے سجا کر پیش کر یں۔

More From Baingan Tinda And Kaddu