Methi And Chicken Keema Tips in Urdu - Methi And Chicken Keema Totkay - Tip No. 6261

Urdu Totkay Methi And Chicken Keema میتھی اور چکن قیمہ (Tip No. 6261) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chicken Aur Sabzi in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Methi And Chicken Keema Recipe In Urdu

میتھی اور چکن قیمہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6261

اس ڈش کو تازہ کٹے ہوئے مصالحے سے بنایاجائے تو اس کا لطف دوبالا ہو جاتا ہے ۔اس لئے پہلے ادرک لہسن،سفید زیرہ اور پیاز کوکوٹ لیں۔
میتھی کو باریک کاٹ کر صاف دھولیں پھر اسے ٹھنڈے پانی میں آدھا چمچ ہلدی ڈال کر اس میں بھگو کر رکھ دیں۔
کوکنگ آئل کو پین میں ہلکا سا گرم کرکے اس میں کٹے ہوئے مصالحے کو بھونیں پھر اس میں موٹا کٹا ہوا چکن کا قیمہ،ہلدی اور لال مرچ ڈال کر تیز آنچ پر بھونیں ۔بھونتے ہوئے ساتھ ساتھ دہی شامل کرتے جائیں۔
بھونتے ہوئے جب قیمے کی رنگت تبدیل ہونے لگے تو اس میں میتھی کو چھان کر ڈالیں اور ملا کر ہلکی آنچ پر ڈھک کر پکنے رکھ دیں۔
جب میتھی اپنے ہی پانی میں گلنے پر آجائے تو اسے تیل علیحدہ ہونے تک بھون لیں۔

More From Chicken Aur Sabzi