Chicken Matar Tamatar Tips in Urdu - Chicken Matar Tamatar Totkay - Tip No. 2556

Urdu Totkay Chicken Matar Tamatar چکن، مٹر، ٹماٹر (Tip No. 2556) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chicken Aur Sabzi in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chicken Matar Tamatar Recipe In Urdu

چکن، مٹر، ٹماٹر کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2556

اشیاء:
ٹماٹر چھ (سخت ، سرخ اور بڑے)
مٹر کے دانے دو پیالی
پیاز ایک عدد
اجینو موٹو ایک چٹکی
نمک چائے کا چمچہ
تیل ایک کھانے کا چمچہ
ہری مرچ دو عدد
مرغی کا قیمہ ایک پیالی
سرکہ ایک چائے کا چمچہ
سلاد کے پتے چار عدد
ترکیب:
تیل گرم کر کے مرغ کا قیمہ ڈال دیں۔ ہری مرچ اور پیاز کاٹ کر ڈالیں۔ نمک، اجینو موٹو اور سرکہ بھی ملا دیں۔ پھر مٹر کے دانے ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں اور بھون کر اتار لیں۔ ٹماٹروں کا ، تیز چھری سے اوپر کا حصہ کاٹیں اور احتیاط سے گودانکال کر قیمہ بھر دیں۔ ٹماٹر ڈش میں ڈال کر چاروں طرف سلاد کے پتے سجا دیں۔ ٹماٹر کا گودا بھی ارد گرد رکھ دیں۔

More From Chicken Aur Sabzi