Mong Kay Cutlets Tips in Urdu - Mong Kay Cutlets Totkay - Tip No. 2496

Urdu Totkay Mong Kay Cutlets مونگ کے کٹلس (Tip No. 2496) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cutlus Aue Kebab in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Mong Kay Cutlets Recipe In Urdu

مونگ کے کٹلس کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2496

اشیاء:
دھلی مونگ (بھگوئی ہوئی) 225گرام
پیاز(درمیانہ سائز) چھیل کر چوکور کاٹ لیں
ٹماٹر دو عدد(چھوٹے سائز میں )
تیل ایک بڑا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
دار چینی /کالی مرچ چوتھائی چائے کا چمچہ /آدھا چائے کا چمچہ
ادرک ایک چھوٹا ٹکڑا
ہری مرچ دو عدد
آلو(بڑا سائز) تین عدد
ہرا دھنیا(باریک کاٹ لیں) آدھی پیالی
ثابت دھنیا(موٹا کٹا ہوا) دو چائے کا چمچے
پانی تین بڑے چمچے
ڈبل روٹی کا چورا ایک کپ
دودھ دو ٹیبل سپون
ترکیب:
ادرک اور مرچ کو کوٹ لیں اور تیل گرم کر کے اس میں پیاز ڈال دیں پیاز ہلکی سی گلابی ہو جائے۔ مرچ اور ادرک تیل میں ڈال دیں۔ مونگ کی دال، ٹماٹر اور باقی ساری چیزیں ڈال دیں (سوائے آلو اور بریڈکرمز کے)تین بڑے چمچے پانی ڈال دیں اور سوکھنے تک پکائیں۔ آلو کو ابال کر چھلکے اتار لیں دو بڑے چمچے دودھ ڈال کر بھر تا بنا لیں۔ اوپر کے مصالحے میں ڈال کر اچھی طرح ملا لیں اور دس حصوں میں بانٹ کر کٹسلٹ بنا لیں۔ ڈبل روٹی کے چورے میں لپیٹ کر دھیمی آن میں تل لیں لائٹ براؤن ہونے پر نکال لیں۔ کیچپ کے ساتھ رکھ سکتے ہیں۔

More From Cutlus Aue Kebab