Arvi Kay Kabab Tips in Urdu - Arvi Kay Kabab Totkay

اروی کے کباب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Arvi Kay Kabab Recipe In Urdu

اشیاء:
اروی ایک کلو
پیاز دو عدد
لہسن ایک گٹھی
بھنا بیسن ایک پیالی
گھی حسب ضرورت
سرخ مرچ حسب پسند
نمک حسب ذائقہ
پسا ہوا گرم مصالحہ تھوڑا سا
پسی کھٹائی تھوڑی سی
انار دانہ تھوڑا سا
ہری مرچ دو عدد
ہرا دھنیا دو چمچ
ترکیب:
اروی ابال کر چھلکے صاف کر لیں پھر کسی کھلے برتن میں رکھ کر اس کا اچھی طرح بھرتہ بنائیں اب سارا مصالحہ پیس کر بیسن میں ملائیں اور اروی کے بھرتہ میں سب کچھ ڈال دیں۔ ہرا دھنیا، ہری مرچ، کاٹ کر ملا دیں اگرتھوڑا سا کالا نمک بھی پیس کر ڈال دیں تو مزہ زیادہ اچھا ہو جائے گا۔ اب اروی کے بھرتے کی گول گول ٹکیاں بنا کر تھوڑے تھوڑے گھی میں تلیں ، ٹکیاں دونوں طرف سے اچھی طرح سرخ کر لیں لیجئے اروی کے کباب تیار ہیں۔

More From Cutlus Aue Kebab - مزید