Murgh Bhel Puri Tips in Urdu - Murgh Bhel Puri Totkay - Tip No. 6445

Urdu Totkay Murgh Bhel Puri مرغ بھیل پوری (Tip No. 6445) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about India Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Murgh Bhel Puri Recipe In Urdu

مرغ بھیل پوری کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6445

چکن بریسٹ کی چھوٹی بوٹیاں کرکے دھولیں۔ایک پیاز،لہسن،زیرہ ،ہری مرچیں اور ہرادھنیا ملا کر پیس لیں۔
دہی میں پسا ہوا مصالحہ،نمک،لال مرچیں اور دوکھانے کے چمچ کوکنگ آئل شامل کردیں اور چکن کو اس مصالحے سے میرینیٹ کرلیں۔
فرائینگ پین میں اسے چار سے پانچ منٹ تیز آنچ پر فرائی کریں پھر ڈھک کر ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ چکن اور اس کا پانی خشک ہو جائے اور چکن گل جائے۔
املی کی چٹنی بنانے کے لئے ایک پیالی املی کا گودالے کر اس میں آدھی پیالی گڑ،نمک،آدھا چائے کا چمچ کٹی ہوئی لال مرچ اور آدھا چائے کا چمچ بھنا ہوا زیرہ ڈالیں۔ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ وہ گاڑھی سی چٹنی بن جائے۔
ناریل کی چٹنی بنانے کے لئے آدھی پیالی پسا ہوا ناریل ،دوسے تین ہری مرچیں،آدھی گٹھی ہرادھنیا اور دو جوئے لہسن کو نمک اور چارکھانے کے چمچ لیموں کا رس ڈالتے ہوئے پیس لیں۔

More From India Food