Indian Mutton Curry Tips in Urdu - Indian Mutton Curry Totkay - Tip No. 6631

Urdu Totkay Indian Mutton Curry انڈین مٹن کری (Tip No. 6631) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about India Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Indian Mutton Curry Recipe In Urdu

انڈین مٹن کری کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6631

گوشت کو صاف دھو کر چھلنی میں رکھ لیں پیاز کو کانٹے میں لگا کر چولہے پر رکھ کر اتنی دیر بھونیں کہ وہ نرم ہو جائے۔آلوؤں کو چھیل کر دو ٹکڑے کرلیں۔
چنے،مونگ پھلی،سونف،دھنیا،زیرہ اور تل کو خشک فرائنگ پین میں بھون لیں اور اس میں ناریل ملا کر گرائنڈر میں باریک پیس لیں۔
پھر بھنی ہوئی پیاز کو چھیل کر پسے ہوئے مصالحے اور ہری مرچوں کے ساتھ تھوڑا سا پانی ڈالتے ہوئے بلینڈر میں باریک پیس لیں اور اس میں ادرک لہسن،نمک،لال مرچ اور ہلدی ملا لیں۔
پین میں کوکنگ آئل میں ثابت گرم مصالحہ اور کڑی پتے ڈال کر گرم کریں پھر اس میں پسا ہوا مصالحہ ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ تیل علیحدہ ہو جائے۔
پھر اس میں گوشت ڈال کر اچھی طرح بھونیں اور دو پیالی گرم پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر گوشت گلنے تک پکائیں۔
پھر آلو کے ٹکڑے ڈال کر ایک پیالی گرم پانی ڈالیں۔
آخر میں جب آلو گلنے پر آجائے تو املی کا گودا ڈال کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔

More From India Food