Vindaloo Tips in Urdu - Vindaloo Totkay - Tip No. 7220

Urdu Totkay Vindaloo ونڈالو (Tip No. 7220) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about India Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Vindaloo Recipe In Urdu

ونڈالو کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7220

گوشت کو صاف دھو کر اس پر نمک اور کالی مرچ لگا دیں اور اسے کوکنگ آئل میں کڑی پتے کے ساتھ سنہری فرائی کرکے نکال لیں۔
دار چینی،لونگ اور زیرہ ملا کر باریک پیس لیں۔
اسی پین میں چوپ کی ہوئی پیاز اور لہسن کو فرائی کریں،پھر اس میں باریک کٹی ہوئی ادرک،پسا ہوا خشک مصالحہ،لال مرچ اور ہلدی ڈال کر گوشت شامل کر دیں۔
بھون کر ایک پیالی پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں،جب گوشت گلنے پر آجائے تو اس میں آلو کے ٹکڑے اور براؤن شوگر ڈال کر بھونیں اور دو پیالی پانی شامل کر دیں۔
جب آلو گل جائیں تو سرکہ،لیموں کا رس اور املی کا پیسٹ ڈال کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔
اس ساؤتھ انڈین ڈش کو اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ شروع کریں۔

More From India Food