Mutton Pay Chholon Kay Sath Tips in Urdu - Mutton Pay Chholon Kay Sath Totkay - Tip No. 3383

Urdu Totkay Mutton Pay Chholon Kay Sath مٹن پائے، چھولوں کے ساتھ (Tip No. 3383) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Gosht Aur Beef in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Mutton Pay Chholon Kay Sath Recipe In Urdu

مٹن پائے، چھولوں کے ساتھ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3383

اشیاء:
مٹن پائے چھ عدد
پیاز(سلائس کاٹ لیں ) 4-5عدد
دہی کپ
چھولے(ابلے ہوئے) 250گرام
چھوٹی الائچی چھ عدد
ثابت سیاہ مرچیں چار عدد
دار چینی ایک انچ کا ٹکڑا
تیز پات ایک عدد
لونگ چار عدد
بادیان کا پھول ایک عدد
لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ
ادرک پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ
زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
لال مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچہ
دھنیا پاؤڈر ایک کھانے کا چمچہ
ہلدی پاؤڈر چائے کا چمچہ
ادرک، ہرا دھنیا ، ہری مرچیں گارنشنگ کے لئے
تیل کپ
ترکیب:
پائے کو اچھی طرح دھو کر اس میں لہسن، ادرک، بادیان، لونگ، ثابت سیاہ مرچیں، دار چینی تیز پات، چھوٹی الائچی اور اتنا پانی ڈال کر پکائیں کہ پائے نرم ہو جائیں۔ اب ایک پتیلی میں تیل گرم کر کے اس میں پیاز براؤن کر کے نکال کر چورا کر لیں۔ اب اسی پتیلی میں پائے ڈال کر بھون کر اس میں نمک، لال مرچ پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر اور ہلدی پاؤڈر ڈال کر تھوڑی یخنی شامل کر کے بھونیں اب چورا کی ہوئی پیاز کو دہی میں ڈالیں اور اسے پھینٹ کر بھنتے ہوئے مصالحے میں ڈالیں۔اس کے بعد چھولے، یخنی اور حسب ضرورت پانی ڈال کر 15منٹ تک پکائیں۔ مٹن پائے ودھ چھولے تیار ہیں۔ سرونگ ڈش میں نکال کر گرم مصالحہ پاؤڈر، ادرک اور ہرا مصالحہ چھڑک دیں۔ نان کے ساتھ پیش کر یں۔

More From Gosht Aur Beef