Dum Chicken Tips in Urdu - Dum Chicken Totkay - Tip No. 605

Urdu Totkay Dum Chicken دم چکن (Tip No. 605) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mutton Gosht And Beef Gosht in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Dum Chicken Recipe In Urdu

دم چکن کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 605

چکن: (8 ٹکڑے)1/2 کلو،دہی: 1/2 کپ پسی کشمیری لال مرچ: 1چائے کا چمچہ،پسی ہلدی : 1/4 چائے کا چمچہ،پسازیرہ: 1/2 چائے کا چمچہ،ادرک لہسن کا پیسٹ: 2 کھانے کے چمچے،نمک: حسب ذائقہ،تیل : 2-3 کھانے کے چمچے،لونگ : 4-5 عدد،دارچینی 2 انچ کا ٹکڑا، باریک سلائس پیاز : 3 عدد ، پسی ہری الائچی: 1/4 چائے کا چمچہ،پسی کالی الائچی: 1/4 چائے کا چمچہ،
ترکیب:
پہلے 1/2 کلو چکن، 1/2 کپ دہی، 1 چائے کا چمچہ پسی کشمیری لال مرچ،1/4 چائے کا چمچہ پسی ہلدی، 1/2 چائے کا چمچہ پسا زیرہ ، 2 کھانے کے چمچے ادرک لہسن کا پیسٹ اور حسب ذائقہ نمک کو ایک پیالے میں مکس کریں اور میری نیٹ کرکے آدھے گھنٹے کے لیے ایک طرف رکھ دیں۔ اب 2-3 کھانے کے چمچے تیل گرم کرکے اس میں 4-5 عدد لونگ،2 انچ کا ٹکڑا دار چینی اور 2 عدد تیز پتے ڈال کر سوتے کریں،یہاں تک کہ خوشبو آنے لگے۔ پھر اس میں 2 انچ کا ٹکڑا باریک کٹی ادرک اور 3 عدد باریک سلائس پیاز شامل کرکے 2 سے 3 منٹ سوتے کرلیں۔ اس کے بعد میری نیٹ کی ہوئی چکن ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ڈھک کر ہلکی آنچ پر 10 سے 15 منٹ پکالیں۔ اب اس میں 1/4 چائے کا چمچہ پسی ہوئی الائچی اور 1/4 چائے کا چمچہ پسی کالی الائچی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ڈھک کر 20 سے 25 منٹ مزید پکالیں۔ آکر میں اسے سرونگ باﺅل میں نکال کر گرم گرم سروکریں۔

More From Mutton Gosht And Beef Gosht