Fried Kaleji Tips in Urdu - Fried Kaleji Totkay - Tip No. 3365

Urdu Totkay Fried Kaleji فرائیڈ کلیجی (Tip No. 3365) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Gosht Aur Beef in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Fried Kaleji Recipe In Urdu

فرائیڈ کلیجی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3365

اشیاء:
کلیجی ایک کلو
سرکہ کپ
لال مرچ پاؤڈر دو کھانے کے چمچے
ثابت دھنیا (بھون کر پیس لیں)ایک کھانے کا چمچہ
ثابت سفید زیرہ ایک چائے کا چمچہ
لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
سویا سوس تین کھانے کے چمچے
بیسن ایک کپ
ووسٹر شائر سوس دو کھانے کے چمچے
تیل فرائنگ کے لئے
ترکیب:
کلیجی میں سرکہ، 1کھانے کا چمچہ لال مرچ پاؤڈر ، دھنیا، لہسن پیسٹ، نمک، سویا سوس اور ووسٹر شائر سوس ڈال کر اچھی طرح مکس کر یں۔ میرینیٹ ہونے کے لئے ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ بیسن میں نمک اور ایک چائے کا چمچہ لال مرچ پاؤڈر اور ثابت زیرہ ڈالیں ۔ تھوڑا پانی ڈال کر بیسن گھول لیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کر یں۔ مصالحہ لگی کلیجی کو بیسن میں ڈپ کر کے فرائی کر لیں۔ ٹماٹو کیچپ اور ہری چٹنی کے ساتھ پیش کر یں۔

More From Gosht Aur Beef