Nargisi Gosht Tips in Urdu - Nargisi Gosht Totkay - Tip No. 6780

Urdu Totkay Nargisi Gosht نرگسی گوشت (Tip No. 6780) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Gosht Aur Beef in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Nargisi Gosht Recipe In Urdu

نرگسی گوشت کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6780

صاف دھلے ہوئے گوشت میں دہی اور ادرک لہسن لگا کر رکھ دیں۔
پھر کوکنگ آئل میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو ہلکا سا نرم ہونے تک فرائی کریں اور اس میں پسا ہوا دھنیا،زیرہ،لال مرچ اور نمک ڈال کر پانی کا چھینٹا دیتے ہوئے بھونیں۔
جب مصالحوں کی خوشبو آنے لگے تو اس میں دہی ملا ہوا گوشت ڈال دیں۔ہلکی آنچ پر ڈھک کر پکنے رکھ دیں۔
کوکونٹ ملک بنانے کے لئے پسے ہوئے ناریل کو بلینڈر میں ڈال کر آدھی پیالی ٹھنڈے پانی کے ساتھ بلینڈ کر لیں۔
گوشت کا پانی خشک ہو کر جب وہ گلنے پر آجائے تو اسے اچھی طرح بھون لیں اور اس میں کوکونٹ ملک،باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں اور ہرا دھنیا ڈال کر دم پر رکھ دیں۔
پانچ سے سات منٹ پکا کر چولہے سے اتار لیں۔گرم گرم ڈش میں نکال کر نان یا روٹی کے ساتھ شروع کریں۔

More From Gosht Aur Beef