Orange Beef Chilli Tips in Urdu - Orange Beef Chilli Totkay - Tip No. 6495

Urdu Totkay Orange Beef Chilli اورنج بیف چلی (Tip No. 6495) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mutton Gosht And Beef Gosht in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Orange Beef Chilli Recipe In Urdu

اورنج بیف چلی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6495

گوشت کو دھو کر اچھی طرح خشک کرلیں پھر اس کی اسٹرپس کاٹ لیں۔ کارن فلور میں نمک اور کالی مرچ ملا کر گوشت کے لسٹرپس کو اس میں رول کرلیں۔
کوکنگ آئل میں میرینیٹ کئے ہوئے گوشت کو سنہری اور کرسپی ہونے تک ڈیپ فرائی کرکے نکال لیں۔
کینو کو کھرچ کر اوپر سے چھلکے کا چورا نکال لیں(ایک چائے کا چمچ)، ایک کینوں کا رس نکال لیں اور ایک کینو کی قاشیں علیحدہ کرکے رکھ لیں۔
ایک کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں چوپ کئے ہوئے ادرک لہسن کو ہلکا سا فرائی کریں ،پھر اس میں کینو کارس ،سرکہ،سویا ساس اور براؤن شوگر ڈال کر ملائیں اور چولہے سے اتار لیں۔
پھیلی ہوئی کڑاہی میں چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو ہلکی سی نرم ہونے تک فرائی کریں پھر اس میں لمبائی کی کٹی ہوئی ہری اور لال مرچیں ڈال کر فرائی کریں۔
پھر اس میں تیار کیا ہوا اورنج ساس ڈال دیں ،ہلکی آنچ پر ابال آنے پر اس میں فرائی کیا ہوا بیف ڈال کر دو سے تین منٹ پکا کر کینو کی قاشیں ڈالتے ہوئے چولہے سے اتار لیں۔

More From Mutton Gosht And Beef Gosht