Sunflower Meat Pie Tips in Urdu - Sunflower Meat Pie Totkay - Tip No. 2609

Urdu Totkay Sunflower Meat Pie سن فلاور میٹ پائی (Tip No. 2609) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mutton Gosht And Beef Gosht in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Sunflower Meat Pie Recipe In Urdu

سن فلاور میٹ پائی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2609

اشیاء:
(ا) قیمہ 200گرام (باریک پسا ہوا)
گوبھی 100گرام(باریک کٹی ہوئی)
ہری پیاز ایک (باریک کٹی ہوئی)
ادرک ایک چائے کا چمچہ(باریک پسی ہوئی)
سویا سوس تین کھانے کے چمچے
نمک چائے کا چمچہ
سرکہ ایک کھانے کا چمچہ
انڈے دو عدد(پھینٹ لیں)
تیل(کوکنگ آئل ) تین کھانے کے چمچے
(ب)میدہ تین پیالی
ابلا ہوا پانی 1پیالی
تیل (تلنے کے لئے) حسب ضرورت
ترکیب:
الف حصے کی تمام چیزیں ملا لیں۔ انڈے شامل نہ کر یں۔ تین کھانے کے چمچے تیل ہلکا گرم کر کے اس میں ساری چیزیں پانچ منٹ پکائیں۔ پھر پھینٹے ہوئے انڈے شامل کر دیں۔ اس کے بعد اتار کر ٹھنڈا ہونے دیں۔ (فالتو پانی پھینک دیں۔ تین پیالی میدے میں پانی ملا کر اچھی طرح گوندھ لیں۔ خوب ملائم ہو جائے۔ اب اس پر گیلا ململ کا کپڑا ڈال کر دس منٹ کے لئے رکھ دیں۔ اس کے بعد پورے میدے کا لمبا سارول بنا لیں اور دو انچ کے گول ٹکڑے کاٹتی جائیں۔ ان ٹکڑوں کی ٹکیاں بنائیں۔ ہر ٹکیاں میں ایک چمچہ الف حصے کا آمیزہ رکھیں اور اس پر دوسری ٹکیا رکھ دیں۔ کنارے پھول کی شکل میں موڑ دیں۔ تیل گرم کر یں اور اس میں یہ ٹکیاں ہلکی بادامی تل لیں۔ تقریباً بارہ سن فلاور بنیں گے۔ اب سلاد اور ٹماٹر سے سجا کر پیش کر یں۔ ٹماٹو سوس ساتھ رکھ دیں۔ (اس بات کا خیال رکھیں کہ ٹکیا نہ زیادہ پتلی ہو اور نہ زیادہ موٹی)

More From Mutton Gosht And Beef Gosht