Keema Bihri Poorian Tips in Urdu - Keema Bihri Poorian Totkay - Tip No. 3463

Urdu Totkay Keema Bihri Poorian قیمہ بھری پوریاں (Tip No. 3463) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mutton Gosht And Beef Gosht in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Keema Bihri Poorian  Recipe In Urdu

قیمہ بھری پوریاں کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3463

اشیاء:
میدہ ایک کلو
گھی ایک کلو
سرخ مرچ وسیاہ مرچ تین تین ماشہ
ادرک دھنیا دو دو تولے
دہی آدھا پاؤ
لیموں کاغذی پانچ عدد
زعفران تین ماشہ
قیمہ ایک کلو
الائچی، لونگ دو دوماشے
پیاز ایک پاؤ
لہسن نصف چھٹانک
نمک حسب ذائقہ
پنیر ایک پاؤ
ترکیب:
برتن میں دہی، ادرک اور پاؤ بھر گھی اور قدرے پیاز ملا کر خوب بھونئے اور الگ رکھ لیجئے۔ اس کے بعد دار چینی لونگ ، الائچی، مرچ سرخ وسیاہ ، دھنیا ، لہسن خوب باریک پیس کر نمک شامل کر کے گھی میں بھونیے اور پھر قیمہ ڈال کر اچھی طرح بھونیے، بھننے کے بعد قدرے پانی کا چھینٹا دے کر پکائیے۔ اچھی طرح گل جانے پر جب پانی بالکل خشک ہو جائے تو پیاز جسے بھون کر الگ رکھ لیا گیا ہے۔ عرق لیموں زعفران اور پنیر میں ملا کر ڈال دیجئے۔ دوسری طرف میدہ میں آدھا پاؤگھی شامل کر کے اور نمک ملا کر پانی یا دودھ سے گوندھ کر پوریاں بنالیجئے۔ اور پوریوں میں قیمہ بھر کر تل لیجئے۔ بعض عورتیں قیمہ کے بجائے میتھی کا ساگ شامل کرتی ہیں۔

More From Mutton Gosht And Beef Gosht