Santary Ka Cake Tips in Urdu - Santary Ka Cake Totkay - Tip No. 3416

Urdu Totkay Santary Ka Cake سنگترے کا کیک (Tip No. 3416) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cake in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Santary Ka Cake Recipe In Urdu

سنگترے کا کیک کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3416

اشیاء:
بوُراشکر چار اونس
بالائی پینٹ
مارجرین چار اونس
چھوٹے سنگترے کا چھلکا ایک عدد(پسا ہوا)
میدہ چار اونس
سرکہ دو بڑے چمچے
انڈے دو عدد
مربہ دو بڑے چمچے
ترکیب:
دو عدد سات انچ کے ٹین کو اندر سے چکنا کر یں اور اس پر چکنائی نہ جذب کرنے والا کا غذ لگائیں۔ مارجرین اور شکر کو پھینٹیں کہ وہ ریشے دار ہو جائے انڈوں کو پھینٹیں اور آہستہ آہستہ مکسچر میں ملائیں۔ میدہ کو اوپر چھانیں اور سنگترے کے پسے ہوئے چھلکے کے ساتھ لپیٹیں۔ اس کے لئے چمچہ استعمال کر یں اور مکسچر کو دو ٹینوں میں تقسیم کر یں اوپر کے حصے کو چکنا کر یں اور ہلکی آنچ کے تنور میں بیس سے پچیس منٹ تک پکائیں۔ ٹین سے نکال کر ٹھنڈا کر یں۔ بالائی کو پھینٹیں کہ وہ سخت ہو جائے اور کیکوں کے بیچ میں بھر یں۔ مربہ اور سرکہ ملائیں اور اوپر ڈالیں ۔ یہ اچھی طرح جم جاتا ہے۔ پلاسٹک کے بکس میں دومہینے تک رکھ سکتے ہیں۔ ٹھنڈا کرنے کا وقت تین سے چار گھنٹے ہیں۔ تیاری کا وقت:پچیس منٹ، پکانے کا وقت:پچیس منٹ

More From Cake