Kiwi Cake Tips in Urdu - Kiwi Cake Totkay - Tip No. 6589

Urdu Totkay Kiwi Cake کیوی کیک (Tip No. 6589) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cake in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Kiwi Cake Recipe In Urdu

کیوی کیک کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6589

دو آٹھ انچ کے کیک پین لے کر انھیں چکنا کرکے رکھ لیں اور اوون کو 180Cپر بیس سے پچیس منٹ پہلے گرم کر لیں۔
میدے میں نمک،بیکنگ پاؤڈر اور بیکنگ سوڈا ملا کر چھان لیں۔
مارجرین یا مکھن کو صاف خشک پیالے میں ڈال کر الیکٹرک بیٹر سے اتنی دیر پھینٹیں کہ وہ ہلکا ہو کر کریم کی شکل میں آجائے،پھر اس میں پسی ہوئی چینی ملا کر چار سے پانچ منٹ مزید پھینٹ لیں۔
اس مکسچر میں ایک ایک کرکے انڈا ڈالتے ہوئے پھینٹیں۔
چھان کر رکھے ہوئے میدے کو تھوڑا تھوڑا کرکے اس میں ڈالیں اور اچھی طرح ہلکے ہاتھ سے ملا لیں۔
اس مکسچر کو دونوں کیک پین میں آدھا آدھا ڈال دیں اور گرم کئے ہوئے اوون میں تیس سے پینتیس منٹ کے لئے بیک کرلیں۔
مکمل ٹھنڈا کرکے کیک کو پین سے نکال لیں۔ایک کیک کے اوپر پھینٹی ہوئی سار کریم لگا کر اس پر کیوی کے سلائسز لگا دیں اور اس پر دوسرا کیک رکھ دیں۔
آخر میں اس کیک کو پھینٹی ہوئی کریم سے سجا کر اوپر سے کیوی سے گارنش کردیں۔

More From Cake