Palak Idli Tips in Urdu - Palak Idli Totkay - Tip No. 1774

Urdu Totkay Palak Idli پالک اِڈلی (Tip No. 1774) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Spinach And Saag in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Palak Idli Recipe In Urdu

پالک اِڈلی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1774

اجزاء:
دہی ایک کپ
سوجی 250گرام
پالک ایک گٹھی
سوڈا (بائی کا ربونیٹ) چائے کا چمچ
نمک چٹکی بھر
ادرک اور ہری مرچ کی پیسٹ ایک چائے کا چمچ
خالص تیل دو چائے کے چمچ
پنیر (کدو کش کی ہوئی) کپ
ترکیب:
دہی کو پھینٹ کر اس میں سوجی ڈال کر ایک گھنٹہ تک پڑا رہنے دیں۔ پالک کے پتوں کو اچھی طرح دھو کر گانٹھیں الگ کر دیں ، پھر اچھی طرح خشک کر کے پتے صفائی سے کاٹ لیں۔ پالک میں سوڈا اور نمک ملائیں اور اچھی طرح مکس کر لیں۔ اس کے بعد پالک سوجی (دہی سمیت )اور ادرک ،ہری مرچ کی پیسٹ میں ملا لیں او رتیل بھی ڈال دیں۔ اِڈلی کے سانچوں کو تھوڑا ساتیل لگا کر سارا آمیزہ ڈال دیں۔ دس منٹ تک سٹیم دیں اور پھر کدو کش کی ہوئی پنیر پر ڈال کر پیش کر یں۔ پنیر کو تھوڑا سا چاٹ مصالحہ ڈال کر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ پالک جلدی پک جاتی ہے اور یہ آکسلیک ایسڈ کا اہم ذریعہ ہے۔ یہ انسانی بدن کو ٹھنڈک پہنچاتی اور غذائی اجزاء سے بھر پور ہوتی ہے۔

More From Spinach And Saag