Paneer Ki Biryani Tips in Urdu - Paneer Ki Biryani Totkay - Tip No. 3483

Urdu Totkay Paneer Ki Biryani پنیر کی بریانی (Tip No. 3483) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani Aur Pulao in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Paneer Ki Biryani Recipe In Urdu

پنیر کی بریانی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3483

اشیاء:
چاول ایک کلو
پنیر ایک پاؤ
زعفران دو ماشہ
ادرک دو تولہ
نمک تین تولہ
گوشت ایک کلو
گھی ڈیڑھ پاؤ
لونگ ایک تولہ
پیاز آدھا پاؤ
میدہ تین تولہ
دہی حسب ضرورت
ترکیب:
پنیر کے ٹکڑے کتر ئیے۔ میدہ پانی میں گھول کر اسے سخت کرنے کے بعد پنیر کے ٹکڑوں پر لپیٹ لیجئے اور تھوڑے گھی میں بھون کر الگ رکھ لیجئے۔ پھر گوشت کے پارچے تھوڑے گھی میں بھونئیے اور الائچی، زعفران اور دہی ملا کر گوشت کے پارچوں پر ملئے۔ اب ان پارچوں کو دیگچے میں رکھ کر ان کے اوپر پنیر کے ٹکڑے رکھئے اور پیاز کے لچھے ، ادرک ، لونگیں اور تھوڑا گھی دینے کے بعد ابالے ہوئے چاولوں کی تہ ان سب چیزوں کے اوپر بچھا دیجئے۔ پھر باقی گھی گرم کیجئے اور اسے چاولوں پر ڈال کر دیگچے کا منہ بند کر دیجئے۔ البتہ اگر یہ محسوس ہو کہ چاول سخت رہ گئے ہیں تو دیگچہ بند کرنے سے پہلے اس میں تھوڑا سا پانی ڈال دیجئے۔ بنددیگچے کے اوپر نیچے اور سب طرف آگے رکھ دیجئے اور چاولوں کو دم دیجئے۔ پنیر کی بریانی تیار ہو جائے گی۔ کھانے میں اس مزید ار ذائقے دار بریانی کا جواب نہیں۔

More From Biryani Aur Pulao