Prawn Biryani Tips in Urdu - Prawn Biryani Totkay - Tip No. 7037

Urdu Totkay Prawn Biryani پران بریانی (Tip No. 7037) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Prawn Biryani Recipe In Urdu

پران بریانی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7037

جھینگوں کو چھیل کر صاف پانی سے دھو لیں۔
پیاز کو باریک آملیٹ کی طرح کاٹ لیں،ہری پیاز کو باریک چوپ کر لیں اور ٹماٹر کو موٹے کاٹ کر رکھ لیں۔
کڑاہی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر گرم کریں،اس میں میتھی اور رائی ڈال کر ہلکا سا کڑکڑا لیں۔
پھر اس میں پیاز کو سنہرا فرائی کر لیں۔
اس میں لال مرچ،دھنیا،ہلدی ڈال کر ذرا سا پانی کا چھینٹا دے کر بھونیں،پھر جھینگے ڈال کر تیز آنچ پر چار سے پانچ منٹ بھونیں۔
ٹماٹر اور باریک کٹی ہوئی ہری پیاز ڈال کر پانچ سے سات منٹ کے لئے ڈھک کر دم پر رکھ دیں۔
چاولوں کو ایک کنی اُبال لیں،پین میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل لگا کر اس میں آدھے چاول پھیلا کر ڈالیں پھر اس پر جھینگوں کا تیار کیا ہوا مصالحہ ڈال کر اوپر سے باقی چاول ڈال دیں۔
دودھ میں زردے کا رنگ ملا کر چاولوں کے اوپر ڈالیں اور پسے ہوئے ناریل کو ہلکا سا بھون کر اوپر سے چھڑک دیں۔
ڈھک کر ہلکی آنچ پر آٹھ سے دس منٹ دم پر رکھ دیں۔
ڈش میں نکال کر لیموں کے قتلوں کے ساتھ گرم گرم شروع کریں۔

More From Biryani