Baked Chicken Biryani Tips in Urdu - Baked Chicken Biryani Totkay - Tip No. 6402

Urdu Totkay Baked Chicken Biryani بیکڈ چکن بریانی (Tip No. 6402) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Baked Chicken Biryani Recipe In Urdu

بیکڈ چکن بریانی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6402

ایک بڑے پیالے میں مرغی کی رانیں ،پسی ہوئی سفید مرچ ،کالی مرچ،دھنیا پاؤڈر ،نمک،سرکہ،لیموں کارس اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈالیں۔
اب اس مرکب کو اچھی طرح مکس کریں تاکہ مرغی کے گوشت پر اچھی طرح اس کی تہہ چڑھ جائے۔
اب ایک بڑی طشتری کو فوائل پیپر میں اچھی طرح لپیٹ لیں ایک برش کے ذریعے اس پر چاروں طرف اور اندر اچھی طرح تیل لگائیں۔
اب مرغی کے گوشت کو اس ٹرے میں رکھیں اور اس پر بھی اچھی طرح تیل لگالیں۔
اب اس ٹرے کو فوائل پیپر سے اچھی طرح ڈھک لیں اور 20سے 30منٹ تک بیک کرلیں۔
چاولوں کے لئے سب سے پہلے ایک بڑے برتن میں تیل گرم کریں اس میں پیاز ڈال کر بھونیں اور براؤن کرلیں۔
اب اس میں دھنیا پاؤڈر ،الائچی ،دار چینی ،بڑی الائچی ،پسا ہوا زیرہ اور نمک ڈال کر اچھی طرح پکائیں۔
اب اس میں پانی ڈالیں اور پکنے دیں ساتھ ہی ہری مرچیں اور پہلے سے بھگوکے رکھے ہوئے چاول ڈالیں،چمچ چلائیں اور ڈھکنا دے کر 10منٹ تک کے لئے دم دے دیں۔
اب بیک کئے ہوئے چکن کو اوون سے نکال لیں اور تیار چاولوں کے اوپر رکھ کر پیش کریں۔مزیدار بیکڈ چکن چاولوں کے ساتھ تیار ہے ۔

More From Biryani