Paneer Matar Masala Tips in Urdu - Paneer Matar Masala Totkay - Tip No. 7470

Urdu Totkay Paneer Matar Masala پنیر مٹر مصالحہ (Tip No. 7470) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pakistani Sabzi in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Paneer Matar Masala Recipe In Urdu

پنیر مٹر مصالحہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7470

فرائنگ پین میں 1 چمچہ تیل گرم کر کے اس میں پیاز ڈال کر ساتے فرائی کریں اس کے بعد ٹھنڈا کر کے پیس لیں (پیاز کو براؤن نہیں کرنا ہے)۔
سوس پین میں مکھن گرم کریں اس میں زیرہ ڈال کر کڑکڑائیں اس کے بعد اس میں پسی ہوئی پیاز ڈال کر 1 منٹ تک فرائی کریں۔
اس میں مٹر‘لہسن ادرک پیسٹ‘ٹماٹر‘کاجو پیسٹ‘لال مرچ پاؤڈر‘دھنیا پاؤڈر‘ہلدی پاؤڈر‘قصوری میتھی اور نمک ڈال کر چند منٹ تک فرائی کریں۔
اس کے بعد آنچ کم کر کے 5 منٹ تک بھوننے کے بعد اس میں 1 کپ پانی اور زرد رنگ ڈال کر اُبال آنے تک پکائیں۔
اُبال آنے کے بعد آنچ دھیمی کر کے اس میں کریم‘پنیر اور گرم مصالحہ پاؤڈر شامل کر کے مزید پانچ منٹ تک ڈھکن ڈھک کر پکائیں۔
مزیدار پنیر مٹر مصالحہ تیار ہے سرونگ ڈش میں نکال کر ہرے دھینے سے گارنش کر کے سرو کریں۔

More From Pakistani Sabzi