Khatta Meetha Baingan Ka Bharta Tips in Urdu - Khatta Meetha Baingan Ka Bharta Totkay - Tip No. 6792

Urdu Totkay Khatta Meetha Baingan Ka Bharta کھٹا میٹھا بینگن کا بھرتہ (Tip No. 6792) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pakistani Sabzi in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Khatta Meetha Baingan Ka Bharta Recipe In Urdu

کھٹا میٹھا بینگن کا بھرتہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6792

توے پر ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل ڈال کر درمیانی آنچ پر رکھ کر گرم کریں،پھر اس پر بینگن رکھ کر بڑے پین سے مکمل طور پر ڈھک دیں۔
ہلکی آنچ پر پچیس سے تیس منٹ بینگن کو بھونیں،درمیان میں ایک سے دو مرتبہ الٹ پلٹ کر لیں۔جب اوپر کا چھلکا سیاہ ہو جائے اور بینگن اندر سے اچھی طرح گل جائے تو چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کرنے رکھ دیں۔
ہری پیاز کی پتیاں اور ڈنٹھل کو علیحدہ علیحدہ کاٹ کر رکھ لیں،لہسن اور ہری مرچوں کو باریک چوپ کر کے رکھ لیں۔
بینگن کو ٹھنڈا ہونے پر پانی میں ہاتھ ڈبوتے ہوئے چھیل لیں اور بیج نکال کر بینگن کو کانٹے سے میش کر لیں۔اس پر ہری پیاز کی پتیاں ڈال کر رکھ لیں۔
پین میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر گرم کریں،اس میں ہری پیاز اور لہسن ڈال کر چار سے پانچ منٹ فرائی کریں۔
اس میں ہلدی،نمک،زیرہ اور لال مرچ ڈال کر بھونیں،پھر کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھک دیں۔
جب ٹماٹر گلنے پر آجائے میش کیا ہوا بینگن ڈال کر ملائیں اور پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ کر چولہے سے اتار لیں۔
دوپہر کے کھانے پر گرم گرم چپاتیوں کے ساتھ لطف اٹھائیں۔

More From Pakistani Sabzi